chief justice

”الیکشن کی راہ میں رکاوٹ کون“چیف جسٹس نے خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا ہے کہ” یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں الیکشن ہونے نہیں دیے جا رہے “
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پربراہ راست سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ آپ انفرادی طور پر لوگوں کے خلاف کاروائی چاہتے ہیں تو الگ درخواست دائر کریں، کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں تو اپیل دائر کریں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری شکایت پر صرف صوبوں کو ایک خط لکھ دیا، کیا الیکشن کمیشن صرف ایک خط لکھ کر ذمہ داریوں سے مبر اہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ’ ’آپ توہین عدالت تک رہیں، یہ بتائیں ہمارے 22 دسمبر کے حکمنامہ پر عملدرآمدکہاں نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے تو 26 دسمبر کو عملدرآمد رپورٹ ہمیں بھیج دی تھی، مجھے تو لگتا ہے کہ پاکستان میں الیکشن ہونے نہیں دیے جا رہے۔“

یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان اورفواد چوہدری پر فرد جرم عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں