اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے کیس کی براہ راست سماعت ،وزارت داخلہ اور دفاع سے جواب طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کےب مطابق چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ آمنہ جنجوعہ کے کیس کو سنجیدگی سے لیا جائے ،اٹھارہ سال گزر گئے سچائی جاننا آمنہ کا حق ہے ۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ سب سے زیادہ افراد کب لاپتہ ہوئے جس پر آمنہ جنجوعہ نے بتایا کہ مشرف دور میں یہ سلسلہ شروع ہوا جو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میںبھی جاری رہا ۔جسٹس فائز نے ہوچھا کہ کیا اب بھی لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں جس پر جواب ملا کہ جی اب بھی لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پہلے افراد لاپتہ ہوئے تو وہ پرانا مسئلہ تھا ،ہم آج تو لوگوں کو لاپتہ ہونے سے روک سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن کی راہ میں رکاوٹ کون“چیف جسٹس نے خدشہ ظاہر کر دیا