تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما اور چوہدری پرویز الٰہی کی بھانجی ایمان طاہر پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

پشاور(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی اہم خاتون رہنمااور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بھانجی ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھی جہاں عدالت نے آج صبح راہداری ضمانت منظور بھی کی، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے پر وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلی تو پولیس کی بھاری نفری نے ان کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ ایمان طاہر پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کی بیٹی ہیں اور وہ سابق چیئرمین چکوال اور قومی اسمبلی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں