اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانونی ماہر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انتخابی نشان کا مقصد ہی ہے کہ ان پڑھ بندہ بھی آسانی کے ساتھ ووٹ کا استعمال کر سکے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ووٹ کا حق کسی سے بھی نہیں چھینا جا سکتا ،انتخابی نشان لینے کا مطلب ووٹ کا حق چھیننا ہے ،اس تناظر میں الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لیکر کروڑوں ووٹروں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کا حکم ہی بیہودہ ہے ،قانون کے تحت ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف سے” بلا “پھر چھن گیا