پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری گرفتاری کیلئے موجود ہونے پر زرتاج گل کا عدالتی ضمانت کے بغیر باہر جانے سے انکار۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی مشترد کیے گئے ،صبح سے ہائیکورٹ کے سامنے سرنڈر کیلئے آئی ہوں ،نو مئی کی مذمت کرانا چاہتے ہیں تو واقعات کی مذمت کرتی ہوں ،میرا بھائی دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہوا ،ادارے ہمارے محافظ ہیں ،جب تک عدالت سے ضمانت نہیں ملے گی باہر نہیں جاﺅں گی ،مجھے گرفتار کرنے کیلئے پوری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے،ایمان طاہر کو ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا ،مجھے جب تک انصاف نہیں ملے گا ہائیکورٹ سے نہیں جاﺅں گی ۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار پر دہشتگرد حملہ