اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ کیخلاف نکاح کیس ،فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا حکمنامہ جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ،سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا ،حکمنامہ میں کہا گیا کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جاتی ہیں،فرد جرم 10جنوری 2024کو عائد کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : عورتوں کو گرفتار کرنا ہماری روایت نہیں ،جسٹس ابراہیم ،زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور