اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں ارکان پارلیمان کی تاحیات نااہلی سے متعلق مقدمے کی سماعت،چیف جسٹس کے آمروں کے بارے میں اہم ریمارکس ۔
مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فوجی آمر لوگوں کوسیاست سے باہر رکھنے کے لیے اپنی مرضی کے اقدامات اٹھاتے رہے ، ایک آمر ڈگری کی شرط لازمی قرار دیتا ہے تو دوسرا کہتا ہے کہ صادق اور امین ہونا ضروری ہے۔ایک وکیل نے کہا کہ فوجی آمروں نے آئین میں ترامیم متعارف کروائیں مگر اس کے بعد منتخب پارلیمان بھی ان ترامیم کے خلاف نہیں گئیں، لہٰذا صرف آمروں کو ہی مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔چیف جسٹس نے جواب میں وکیل سے کہا کہ آپ کی بات درست ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نکاح کیس ،فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کا حکمنامہ جاری