baloch

بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ مظاہرین کی پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کی وجہ سے یہ بھائیوں بیٹوں کو یہاں ڈھونڈ رہے ہیں۔ جن کے پیارے گمشدہ ہیں وہی جانتے ہیںکہ ان پر کیا گزرتی ہے،وفاقی حکومت بھی معاملات کو سمجھنے سے قاصر نظر آتی ہے ،اگر کوئی قانون ہوتا تو یہ لوگ یہاں کیوں آتے ، عورتوں اور بچوں کو کچھ ہوا تو انتظامیہ اور پولیس ذمہ دار ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : پنو عاقل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی ،3جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں