سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) کینگروز کیخلاف شاہین ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئے ،سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنزبنا سکے ،وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا ۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز سے کیا، مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ ٹیم کے اسکور میں 71 رنز کا اضافہ کرسکے تاہم 187 کے مجموعی اسکور پر اسمتھ نے 38 رنز، ٹریوس ہیڈصرف 10 رنز بنا سکے ۔کیری 38 رنز ،مچل مارش 54 ، نتھین لائن 5، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز صفر پر آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 5، آغا سلمان نے 2 جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ایک مرتبہ پھر عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان شان مسعود گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ صائم 33 رنز اور بابراعظم 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ