اسلام آباد(بیورو رپورٹ)احتساب عدالت نے خرد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد کیس کی،نیب حکام نے سابق وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔فواد چوہدری کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیئے۔دوران سماعت عدالت نے فواد چوہدری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا منظور کر لی۔نیب پراسیکیوٹر نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 7 بینک اکاونٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں، مشکوک بینک اکاونٹس کی ٹرانزیکشن سے ملزم پر رشوت کا شک ہے،فواد چودھری کیس سے متعلق بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور انہیں 9 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو حکم