اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کے اجلاس میں 18ویں ترمیم پر نظر ثانی کا مطالبہ سامنے آ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ اٹھاوہویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے ،اس سے صحت اور تعلیم کے شعبے میں دراڑیںبڑھی ہیں ۔سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ اب بھی صوبوں کی چیزوں پر وفاق کا قبضہ ہے ،اس پر بحث ہونی چاہیے ۔چیئرمین سینیٹ نے 18ویں ترمیم کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی سی بی کے ہاتھ پاﺅں باندھ دیے گئے