پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن ،دو مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹانک کے علاقے میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں گل یوسف بھی شامل تھا جو سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔دہشتگرد گل یوسف نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیاں کیں، حکومت نےحکومت نے اس کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھاتھا۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین ،بھائی اور والد کی ضمانت میں توسیع