4th shedule

پی ٹی آئی سابق ارکان اسمبلی کے نام فورتھ شیڈول میں نہ ڈالنے کا حکم

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کا ایک اور اہم فیصلہ ،پی ٹی آئی سابق ارکان اسمبلی کے نام فورتھ شیڈول میں نہ ڈالنے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارشات کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔دوران سماعت اے اے جی دانیال چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی نے نام شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے، تاہم ابھی تک نام شامل نہیں کیے گئے۔وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ نے عدالت میں دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ درخواست گزار سابق رکن اسمبلی خود دہشت گردی کا متاثرہ ہے۔ جسٹس وقار احمد نے صوبائی حکومت کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور صوبائی حکومت سے 23 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سابق سپیکر اسد قیصر،سابق ارکان امجد علی، گل ظفر،ظاہر شاہ ،افتخار مشوانی،میاں شرافت علی، فضل حکیم ،عبدالسلام، ور دیگر ارکان کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹرز کا 18ویں ترمیم پر نظر ثانی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں