election postpond

سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایوان بالا میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں انتخابا ت کو ملتوی کرنے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی،قرار داد خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر دلاور خان نے پیش کی جبکہ ن لیگ ہی کے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے قرارداد کی مخالفت کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال مخدوش ہے،مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے،موسم انتہائی سرد اور کورونا کا خطرہ بھی درپیش ہے۔سینیٹ اجلاس میں 14 ارکان موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 2013 اور 2018 میں سخت حالات کی دوران الیکشن ہوئے۔دوسری طرف اجلاس میں موجود بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سینیٹرز نے بھی قرارداد کی مخالفت کی۔یاد رہے کہ سینیٹر دلاور خان 2018 میں ن لیگ کے زیرعتاب آنے کی وجہ سے آزاد حیثیت میں سینیٹر بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹرز کا 18ویں ترمیم پر نظر ثانی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں