اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں منظور ہونے والی الیکشن معطلی کی قرار داد سے انتخابات کے ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ،ماہرین کی رائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قانونی و آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایوان بالا میں الیکشن ملتوی کرنے کیلئے منظور ہونے والی قرارداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،سینیٹ قرارداد الیکشن ملتوی کرانے کیلئے قانون نہیں ہے ،قرار داد ایوان میں موجود نمائیندوں کی رائے ہے اور اس سے الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : 14سینیٹرز کی موجودگی میں قرارداد پیش ,منظوری کے وقت کورم بھی پورا نہیں تھا