bilawal

ن لیگ ،پی ٹی آئی اشرافیہ کی نمائیندہ ہیں ،خواتین میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں ،بلاول

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے مسائل کو خواتین زیادہ بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ انہیں گھر کو چلانا ہوتا ہے ،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائیندگی کرتی ہے ۔
لاہور میں خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کو مسائل کا زیادہ ادراک ہے ،وہ جانتی ہیں کہ اس وقت گھر کو چلانا کتنا مشکل ہو چکا ہے ،عوام کی حکومت لانی ہے تو تیر کو ووٹ دینا ہو گا ،ہم اپنا منشور پیش کر چکے ہیں جس میں غریب کے مسائل کی بات کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایک بار پھر سینیٹ پر شب خون مارا گیا ،ہمایوں مہمند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں