shah mehmud

شاہ محمود کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد،بیٹے اور بیٹی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل ملتان نے شاہ محمود کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا ،جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے نااہلی کا فیصلہ سنایا ۔شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو کی این اے 150اور 151سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ،زین اور مہربانو کو حلقہ پی پی 219سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : 9مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں