اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز نے کہا ہے کہ نظام انصا ف پر عوام کا اعتماد بحال ہونا ضروری ہے ،براہ راست سماعت سے انصاف ہوتا نظر آئیگا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ براہ راست سماعت کا عمل انصاف کے نظام میں مزید شفافیت لائے گا ،چیف جسٹس بنا تو پتہ چلا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا چیئرمین بھی ہوں ،بورڈ اراکین میں اہم شخصیات شامل ہیں ،اکیڈمی مضبوط بورڈ کے تحت کام کر رہی ہے ،پہلی بار ہم کورٹ سٹاف کو بھی جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت دینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد،بیٹے اور بیٹی کو الیکشن لڑنے کی اجازت