شکر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجابی فلمی اداکاروں کی کرتار پور آمد ،مداحوں کا رش لگ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت سے ڈولی سنگھ ،سندھیا گپتا ،شمی چودھری ،کمل جیت سنگھ ،تیجندرادا ،شاعر اور ادیب گگندیپ کور ،اداکارہ ہپریتی جی ،منپریت کور کرتار پور پہنچے ۔پنجابی گلوکار جسپریت شرما اور بالی ووڈ گلوکارہ تیجوانی کٹو اور بلبیر کور بھی کرتا ر پور پہنچ گئیں ۔بھارتی فنکاروں نے دربار کرتارپور میں بہترین انتظامات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
![kartar pur](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/kartar-pur-940x480.jpg)