PTI candidates

پی ٹی آئی کے متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونلز نے تحریک انصاف کے اسد قیصر ،تیمور جھگڑا سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں الیکشن ٹربیونلز نے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سابق ایم این اے شیر علی ارباب کی اپیلیں منظور کرلیں، این اے 36 ہنگو سے پی ٹی آئی ہنگو کے صدر یوسف خان کی اپیل بھی منظور کرلی گئی ۔راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدواروں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم ، میجر طاہر صادق، ان کی اہلیہ ناز صادق ،سابق وزیر راجہ راشد حفیظ، پی پی 15 سے سابق وزیر قانون راجہ بشارت، کرنل اجمل صابر، مرتضیٰ ستی، طارق مرتضی، سیمابیہ طاہرکے کاغذات منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا ۔ سندھ میں الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 242 سے امجد آفریدی، حلقہ این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، پی ایس 113 سے حسنین چوہان، ہالہ سے مخدوم فضل کی اپیلیں منطور کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : ذالفقار علی بھٹو ریفرنس ،پیپلز پارٹی نے تحریری جواب جمع کرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں