کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن نجیب ہارون متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان میں شامل ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی،پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدراور سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی،نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔نجیب ہارون نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر رہنما فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم کیو ایم قائدین نے نجیب ہارون کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ میں ان جیسے زیرک سیاستدان اور محب وطن رہنما کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہو گی،یاد رہے کہ نجیب ہارون نے کراچی سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/Najeeb-Haroon-MQM-940x480.jpg)