aitzaz hasan

حقیقی ہیرو اعتزاز حسن کی آج چھٹی برسی ،شہید کے ورثا آج بھی ا مداد کے منتظر

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) قوم کے حقیقی ہیرو اعتزاز حسن کو دنیا سے گئے 6برس گزر گئے ،پوری قوم کا شہید کو خراج عقیدت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہید طالب علم اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014 کو ابراہیم زئی ہائی اسکول پر خودکش دھماکے کو ناکام بنا کر 2000 طلبہ کی جان بچائی تھی ،اعتزاز نے اپنی جان کی قربانی دیکر سینکڑوں ماﺅں کی گود کو اجڑنے سے بچا لیا تھا ، اس قربانی پر اعتزازحسن کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔دوسری جانب اعتزاز حسن کے خاندان کا کہنا تھا کہ مسلسل دھمکیوں کے باعث کام کاج کرنے سے قاصر ہیں، حکومت کی جانب سے صرف وعدے کیے گئے اور کوئی مالی تعاون نہیں کیا گیا۔شہیدکے بھائی کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسن کا خاندان آج کل مالی مشکلات سے دوچار ہے، ہر سال برسی کے وقت ان کو یاد کیا جاتا ہے پھر باقی پورا سال کوئی پوچھتا تک نہیں، اعتزاز حسن کے اساتذہ اور دوست آج بھی ان کو یاد کرتے اور ان کی بہادری پر فخر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سینٹ قراردادسے آئین کی توہین کی گئی ،سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے ،کھوسہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں