blast

پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،5اہلکار جاں بحق

باجوڑ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ میں پانچ اہلکار جاں بحق 14زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، سیکیورٹی فورسز اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا۔ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں