کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذولفقار مرزا اور انکی اہلیہ فہمیدہ مرزا الیکشن کی دوڑ سے آﺅٹ ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذولفقار مرزا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی اپیلیں مسترد کر دیں،ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا جس سے دونوں میاں بیوی الیکشن کی دوڑ سے آﺅٹ ہو گئے ۔ذولفقار مرزااور فہمیدہ کے کاغذات نامزدگی آر او نے مسترد کر دیے تھے جس کیخلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق گورنر میاں اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت