bilawal

بھٹو ریفرنس پر سماعت فروری تک ملتوی ،امید ہے انصاف ضرور ملے گا ،بلاول بھٹو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ بھٹو ریفرنس میں انصاف ضرور ملے گا ،یہ موقع ہے کہ ہم تاریخ کو درست کر لیں ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے کہ بارہ سال بعد پیپلز پارٹی کو انصاف ضرور ملے گا ،سابق چیف جسٹس نے انٹرویو میں کہاکہ آمر کی خاص دلچسپی پر فیصلے میں دباﺅ ہوتا ہے ،بھٹو کیس کا فیصلہ جس طرح کرایا گیا ویسا بار بار ہوتا آ رہاہے ،ایسے تمام دروازوں کو بند کرنا ہو گا ۔سپریم کورٹ میں بھٹو کیس کی سماعت کو فروری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین کو قومی و صوبائی الیکشن لڑنے کی اجازت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں