nawaz

نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کیخلاف این اے 130سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل کی گئی ،اپیل کنندہ نے موقف اپنایا ہے کہ نواز شریف کو تاحیات نااہلی کی سزا سنائی گئی ،آر او نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے ،ٹربیونل آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،5اہلکار جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں