اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ چالیس سال پرانا بھٹو کا کیس ری اوپن ہو سکتا ہے تو باقی کیسز کیوں نہیں ہو سکتے ،ذولفقار علی بھٹو اگر شہید ہے تو پھر میرے والد کیا ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احمد رضا نے کہا کہ کیسز اگر اسی طرح ری اوپن ہوتے رہے تو ایک تماشا لگ جائے گا ،ذولفقار علی بھٹو اگر شہید ہے تو میرے والدجن کی جان گئی انہیں کس زمرے میں رکھا جائے گا ،اس کا مطلب ہے کہ قانون بنا دیں جسے بھی سزائے موت ہو اسے شہید ڈیکلئیر کر دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : بھٹو ریفرنس پر سماعت فروری تک ملتوی ،امید ہے انصاف ضرور ملے گا ،بلاول بھٹو