چوہدری پرویز الٰہی کی عمران خان کو جیت پر مبارکباد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلیفونک رابطے میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین آئندہ کی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے پرویز الہی کو جواب دیا کہ ہم مل کر چلیں گے۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ آپ کی رہنما میں ہم بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کریں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی جانب سے عمران خان سے رات گئے رابطہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کو 4 جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد نے پنجاب میں اپنا وزیر اعلی بنانے کے لیے مطلوب اراکین کی تعداد حاصل کر لی ہے۔دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے کم ازکم 3اراکین مستعفی ہونے کے لیے تیار بیٹھے ہیں مگر مسلم لیگ نون کی جانب سے انہیں ہر قیمت پر منانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ کئی ناراض اراکین پہلے سے بیرون ملک ہیں ان میں ایک بڑی تعداد ایسے ممبران کی ہے جو حج کی سعادت کے لیے گئے تھے مگر ابھی تک واپس نہیں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں