imran disclosure

”باجوہ نے احتجاج ختم کی شرط پربڑی پیشکش کی “عمران خان کا جیل سے ایک اور انکشاف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ نے انہیں رجیم چینج کیخلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت دلانے کی پیشکش کی ۔
بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے یہ بات عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے پیغام دیکر بھیجا ہے کہ باہر جا کر بتاﺅ کہ باجوہ نے اگست 2022میں مجھے بلا کر پیشکش کی تھی کہ رجیم چینج کیخلاف احتجاج ختم کر دو تو اگلے الیکشن میں تمہیں دو تہائی اکثریت دلوا دینگے ۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم آزاد ملک میں پیدا ہوئے ،ہم آزاد ہیں ،خداکے سوا کسی اور کے سامنے نہیں جھکوں گا ،آزاد ملک میں غلامی سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آ جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ میں 9مئی واقعات کی تفتیش کا پہلا دور مکمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں