اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کر کے دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ،کل چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا ۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست کو پہلے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا ۔
![supreme court](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/supreme-court-1-940x480.jpg)