گورنر پنجاب کا پی ایف یو جے کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن کافیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )کے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے آنیوالے سینئرصحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ،آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کرنےوالوں میں ایوارڈزتقسیم کئے ،اس موقع پرگورنرپنجاب کاکہناتھاکہ حکومت آزاد صحافت اور آزادی اظہاررائے پریقین رکھتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارمیں آنے کے فوری بعد پیکا آرڈیننس اورپی ایم ڈی اے جیسے کالے قوانین کوختم کیا،کیونکہ ہم سمجھتے ہیںکہ تمام سٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیکرقوانین بننے چاہیے ۔
گورنرہاوس لاہورمیں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن کاکہناتھاکہ بلوچستاں ،خیبر ہختونخوا،پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب اور سندھ دھرتی سے آنے والے مہمانوں کوخوش آمدید کہتا ہوں ، مجھے خوشی ہے کہ ان مندوبین میں ہندو کمیونٹی بھی شامل ہے جو ہمارے ملک کا ایک خوبصورت اورلازم جز ہے ،میں ان کو بطور خاص لاہورآمدپرخوش آمدید کہتا ہوں۔
گورنرپنجاب کاکہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا کا معاشروں کی تعمیر میں بڑا اہم کردارہوتاہے ،ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا احترام کیا ہے،مثبت اور تعمیری تنقید سے اپنی غلطیوں کو سدھار سکتے ہیں،اسی لئے اسے ریاست کے چوتھے ستون کا درجہ حاصل ہے جس سے کسی صورت میں انکارممکن نہیں۔عشائیہ سے سبکدوش ہونے والے صدرپی ایف یوجے شہزادہ ذوالفقاراورپنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی نے بھی خطاب کیااورصحافیوں کوپیشہ وارانہ امورکی انجام دہی سمیت دیگرمسائل کے حل کی ضرو رت پرزوردیا۔
عشائیہ میں نومنتخب صدرافضل بٹ ،سیکرٹری جنرل ارشد انصاری،نومنتخب ایگزیکٹوکونسل سمیت اڑھائی سوکے قریب صحافیوں نے شرکت کی، آخرمیں گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پی ایف یوجے اورملک بھرسے آنےوالی یوجیز کوآزادی صحافت کیلئے جدوجہدکرنے پرایوارڈزبھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

گورنر پنجاب کا پی ایف یو جے کے اعزاز میں عشائیہ“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں