استنبول(فارن ڈیسک) جنوبی افریقہ کے بعد ترکیہ نے بھی اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں شواہد پیش کردیئے جس کی تصدیق ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی کردی . استنبول میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ترکیہ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات میں زیادہ تر تصاویر جوفراہم کرتا رہے گا،یقین ہے کہ وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی، عالمی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ اسرائیل ان 30 سے زیادہ ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے 1915 میں عثمانی ترکوں کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے بڑے پیمانے پر قتل کو نسل کشی قرار دیا تھا۔ واضح رہے اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی عدالت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔
