کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور وکیل شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی ۔کراچی میں ورکرز کنونشن سے قبل پولیس نے گرفتاری کیلئے مہیسر ہاﺅس پر چھاپہ مارا لیکن شیر افضل چھاپے سے پہلے ہی وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے اور پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکے ،پولیس کی ٹیم وہاں سے ناکام لوٹ گئی ۔
یہ بھی پڑھین : بلا چھین لیا ،پچ اکھاڑ دی گئی ،الیکشن بائیکاٹ پھر بھی نہیں کرینگے ،بابر اعوان