fog accidents

پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات ،بس الٹ گئی ،4گاڑیوں میں ٹکر ،4جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے ،ٹریفک حادثات میں اضافہ ،چار جاں بحق متعدد زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس دھند کے باعث گوجرانوالہ میں الٹ گئی ،دو مسافر جاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہو گئے ۔کمالیہ میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،بارہ زخمی ہو گئے ۔حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے آج بھی موٹر وے کے کئی سیکشن بند کر دیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی شیر افضل کو گرفتار کرنے کی کوشش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں