لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ سامنے آ گئی ،سینئیر کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر ٹیم محمد حفیظ میں ٹھن گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر انٹر نیشنل لیگز کے دروازے بند کر دیے ،بورڈ نے کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی 20کیلئے این اوسی جاری کیے ،حفیظ نے کچھ کھلاڑیوں کو کلئیرنس دینے سے منع کر دیا جس پر تلخ کلامی ہوئی ۔یاد رہے کہ آئی ایل ٹی 20سترہ جنوری سے یو اے ای میں شروع ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھین : نیوزی لینڈ سے مسلسل دوسری شکست پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک کا بیان بھی آگیا