کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک جماعت چاہتی ہے کہ ہر چیز اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش کی جائے ،پی پی صرف اپنے حقوق چاہتی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ن لیگ کو عوام سخت ناپسند کر رہے ہیں ،حقیقی صورتحال یہ ہے کہ پٹواریوں کا گراف بری طرح سے نیچے گر رہا ہے ،لیگی قیادت لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے ،پیپلز پارٹی کے کیے کاموں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا اصل کردار شہید ذولفقار علی بھٹو کا ہے جنہوں نے اس کیلئے اپنی جان قربان کر دی ،لیگی قیادت خوامخوا اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتی ہے ،اسی طرح تھر کول اور دیگر منصوبوں کا جن سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے ،لیگی قیادت ایسے حربوں سے اجتناب کرے او رعوام کو دھوکا دینے کی کوشش نہ کرے ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا عدلیہ پر عدم اعتماد25،کروڑ عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ