لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گیس کی بندش کیخلاف سینکڑوں مرد و خواتین کا احتجاج ،گورومانگٹ روڈ بلاک کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گیس کی بندش کیخلاف مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی ،سوئی گیس کے دفتر کا گیٹ توڑ کر اند ر داخل ہو گئے ،خواتین بھی توے اٹھا کر بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہوئیں ،مظاہرین نے ڈی جی گیس اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔گیس حکام کی جانب سے گیس کی فراہمی کی یقین دہانی پر مظاہرین واپس چلے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”پٹواریوں کا گراف بری طرح گررہا ہے “