marium nawaz

نواز شریف پر ظلم کرنے والےایک ایک کر کے انجام کو پہنچ رہے ہیں ،مریم نواز

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ظلم کرنے والے ایک ایک کر کے انجام کو پہنچ رہے ہیں ،قدرت کے نظام میں گنہگار کی معافی ہے لیکن ظالم کی نہیں ہے ۔
اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو جتنا بڑا ظالم ہے اتنا ہی بڑا بزدل ہوتا ہے ،لوگوں کو چور چور کہنے والے کی اپنی باری آئی تو گھڑی چور نکلا ،دہشتگرد کی جماعت کو انتخابی نشان نہیں مل سکتا ،اس کا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جس سے شہدا کی یادگاروں کو توڑا گیا ،اس کو سہولت کاری کی عادت تھی جو اس سے چھین لی گئی ہے ۔مریم نواز کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : اقلیتی امیدواروں کی فہرستیں جاری ،تحریک انصاف کے بندوں کے نام غائب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں