شیخ رشید عدالت سے گرفتار

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ایک بار پھر عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان ٹائم“کے مطابق شیخ رشید کو 9مئی کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے شیخ رشید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا۔سانحہ 9 مئی تھانہ نیو ٹاون کے ایک مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت خارج ہوئی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لے لیا۔اپنی گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گرفتار ہوا تو میں اور راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں