اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر جیل میں بند ہے ،ہمیںاس کے مقصد کو جاننا ہے ،ورکر اس وقت اپنے تمام اختلافات کو بھول جائیں اور متحد ہو کر مقابلہ کریں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی وقت ہماری مشاورت مکمل ہو جائے گی ،کل رات تک تمام لسٹیں فائنل کر لینگے ،آٹھ فروری کو فتح آپ کی ہوگی آپ متحد رہیں ،اپنے ووٹرز اور امیدوار کی پہچان کریں ،بلاول خود پارٹی چیئرمین ہوتے ہوئے پارلیمنٹیرئین کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے ،یہ تمام مسائل صرف ہمارے لیے ہیں ،سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا کبھی بھی اتحاد نہیں رہا ،پی ٹی آئی نظریاتی سے اتحاد ضرور ہوا تھا تاہم اس کے بعد جو کچھ ہوا سب نے دیکھ لیا ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے یہ چند ماہ بڑی مشکل میں گزارے ہیں ،آٹھ فروری کو جیت ہماری ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : اسلم اقبال کیخلاف درخواست پر سماعت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس ،آر او ریکارڈ سمیت طلب