اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری اور ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ،اعلیٰ افسران پر فرد جرم عائدکر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ڈپٹی کمشنر عرفان میمن، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی ،کیس کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔