لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو نا منظور کیا جائے ،شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث رہے ہیں ،عدالت ان کے کاغذات کی منظوری کو کالعدم قرار دیکر الیکشن لڑنے سے روک دے ۔
یہ بھی پڑھیں : شہریار کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس ،اسلام آباد کے اعلیٰ افسران پر فرد جرم عائد