اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران سے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ،حکام نے ایران کے تمام اعلیٰ سطحی دورے بھی منسوخ کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود ایرانی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی دوروں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ،پاکستان میں فضائی حدود کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی ،ایران نے اپنی جارحیت کو چھپانے کیلئے جیش العدل کے جھوٹے بیانات کا سہارا لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سازشی کو چوتھی بار وزیراعظم بننے سے روکنا ہے،ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے ،بلاول