لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان سمیت متعدد رہنماﺅں کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواستیں خارج ۔
لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی تحریک انصاف اور پی ٹی آئی رہنماﺅں شاہ محمود ،صنم جاوید ،حماد اظہر ،پرویز الٰہی و دیگر کی درخواستیں خارج کر دی ہیں ۔درخواستیں مسترد ہونے کے بعد یہ تمام رہنما الیکشن لڑنے سے محروم ہو گئے ہیں ۔فواد چوہدری اور انکی اہلیہ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے پاکستانی سفیر واپس بلانے کا اعلان