bilawan in sanghar

”شیر بلی بن کر گھر میں چھپا بیٹھا ہے “بلاول کے نواز شریف پر مسلسل حملے

سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہا ہے کہ شیر بلی بن کر گھر میں چھپا بیٹھا ہے ،عوام میں نکلنے کی اس میں ہمت نہیں ہے ،الیکشن میں تیر کا مقابلہ شیر سے ہے ،جیالے مقابلے کیلئے میدان میں موجود ہیں ۔
سانگھڑ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جانے یہ کس قسم کا شیر ہے جو چاہتا ہے کہ اس کے مخالفین کا مقابلہ کوئی اور کرے ،یہ وہ شیر ہے جو صرف عوام کا خون چوستا ہے ،اس کا مقابلہ کرنے کیلئے جیالے کافی ہیں ،اس شیر کا شکار آپ نے 8فروری کو کرنا ہے ،یقین ہے کہ عوام اس الیکشن میں پہلے سے زیادہ نشتیں مجھے دلوائیں گے ،عام الیکشن میں پی پی کامیاب ہوئی تو سندھ کا چہرہ تبدیل کر دینگے ،دوسری تمام جماعتیں اشرافیہ کی نمائیندگی کرتی ہیں ،صرف پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب کی نمائیندگی کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”اڈیالہ جیل میں شرمناک سلوک کا سامنا “کھوسہ نے اوپن ٹرائل کا پول کھول دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں