peshawar highcourt

”1 مقدمہ میں گرفتار ملزم دیگر میں بھی گرفتار تصور ہو گا “پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،ایک کیس میں گرفتار ملزم دیگر کیسز میں بھی گرفتار تصور ہو گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ ملزم ایک مقدمے میں گرفتار ہو تو دیگر میں بھی گرفتار تصور ہوگا۔سابق اسپیکر اسد قیصر اور تحریک انصاف کے دیگر سابق ارکان اسمبلی کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو باقی مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہوگا، تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد میں جاری کیا جائے گا۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا ایران میں دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ،متعدد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں