اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ،دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،جسٹس گل حسن اورنگ زیب نے کہا کہ اس حوالے سے آرڈر پاس کریں گے ۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 11گواہوں کے بیانات ہو چکے ،تین پر جرح ہو چکی ہے،عدالت میں نیب کاکوئی وکیل پیش نہ ہوا ،جسٹس گل حسن نے کہا کہ مناسب نہیں ہو گا کہ ہم نوٹس جاری کر دیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ موجود،مخلص پارٹی امیدوار ساتھ نہیں چھوڑیں گے ،گوہر