پی ایس ایل 9، پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

پی ایس ایل 9، پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

پشاور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور اب پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی نے ذمہ داری ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے، بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات تھے، پی ایس ایل سیزن نو میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں