nikah case

دوران عدت نکاح کا کیس ،ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا گیا

اسلام آباد (مانٹرنگ ڈیسک) دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈکرنے سے روک دیا ،خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق نکاح اگر عدت کے دوران ہوا تو وہ بعد میں ریگولرائز ہو جاتا ہے ،اگر نکاح باقاعدہ بھی نہیںہوا تو اس میں جرم کیا ہے ،کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو سیلیوٹ کرنے والے سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کیخلاف کارروائی کی درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں