کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر پشین میں بچوں کی لڑائی پر باپ اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشین کے علاقہ لمڑان میں بچوں کی لڑائی پر ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کر دی ،گولیاں لگنے سے باپ اور دو بیٹے مارے گئے ،ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی جسے زخمی حالت میںہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم کا فیصلہ چیلنج “نگران حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی